اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سفر کے دوران سامان کاگم ہونا ہر فرد کیلئے پریشانی کاباعث بنتا ہے۔جس کے لئے لوگ مختلف قسم کے ایسے بیگ خریدتے ہیں جوزیادہ سے زیادہ سامان اپنے اندر رکھ سکیں لیکن اس کے باوجود اکثر اوقات ضروری سامان گم ہونے کا اندیشہ ہو تا ہے ۔اس مسئلہ کا حل ایک کمپنی نے ایسی جیکٹ بنا کر کافی حد تک ختم کردیا ہے ۔
یہ جیکٹ 15کلو تک وزنی سمان سنبھال سکتی ہے۔اس جیکٹ میں 14جیبیں اور2جڑنے اور الگ ہونیوالی جیبیں شامل ہیں۔کمپنی کے مطابق اس جیکٹ کو بنانے کا مقصد لوگوں کو ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں سے اضافی سامان کے حوالے سے بے رحمی سے پیش آنے والی صورتحال سے نکلنے یا آسانی کیلئے اس کو بنایا گیا ہے۔ اس جیکٹ میں لیپ ٹاپ،ٹیبلیٹ،دو جینز ،پانچ ٹی شرٹس ،ڈی ایس ایل آر کیمرہ اور دیگر بہت سا سامان سما سکتا ہے۔ جیکٹ کو بیگ کی طرح پیک اور بند بھی کیا جا سکتا ہے۔