اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا مکان ہو جس کو وہ اپنی پسند سے بنائے سنوارے لیکن مکان بنانے میں اتنا خرچہ آتا ہے کہ مکان بنانے میں بعض دفعہ لوگوں کی زندگی بھر کی آمدنی لگ جاتی ہے لیکن جدید دور میں ترقی کے ساتھ ساتھ نت نئی ایجادات انسان کیلئے بہت سی سہولیات پیدا کر رہی ہے۔
ایسی ہی ایک ایجاد بین الاقوامی کمپنی کی ہے جس کی وجہ سے اب سستا ترین مکان ایک دو مہینوں میں نہیں بلکہ 24گھنٹوں میں تعمیر کیا جاسکتا ہے۔اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ مکان موبائل تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنایا ہے۔ کمپنی کے انجینئرزنے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو موبائل پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔یہ پرنٹر ایک کرین کی شکل کا ایک جدید ترین پرنٹر ہے۔یہ پرنٹر اندر سے رہتے ہوئے 24گھنٹے کے دوران پورا مکان تیار کر لیتا ہے اس پرنٹر کی لمبائی 20 فٹ ہے۔اس کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔