بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں پہلی ایسا رکشہ میں کیا سروس متعارف کرا دیں گئیں کہ ہر کوئی سفر کرنا پسند کرے گا

datetime 7  مارچ‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آٹو پارٹس شو میں شریک ایک پاکستانی کمپنی نے چین کا تیار کردہ ہائبرڈ رکشہ متعارف کرادیا،پاکستانی کمپنی گرین وہیلز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے متعارف کردہ چینی ہائبرڈ رکشے کو مقامی طور پر اسمبل کیا گیا ہے اور یہ ہائبرڈ رکشہ ایئر کنڈیشنرز اور نان ایئر کنڈیشنر دونوں ورائٹی میں دستیاب ہے جبکہ اس رکشہ میں مسافروں کو وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔اس

 

ضمن میں کمپنی حکام نے بتایا کہ نان اے سی ہائبرڈ رکشہ کی قیمت 4لاکھ روپے ہے اور یہ 200سی سی کے ساتھ 4کلو واٹ گھنٹے کی الیکٹرک پاور کا بھی حامل ہے ،یہ رکشہ ایک لٹر فیول میں 50کلو میٹر تک کا سفر طے کرسکتا ہے جبکہ اس کی کی حد رفتار 60کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے ،اس رکشہ کو25کلو میٹر کی رفتار سے چلانے پر ایندھن خرچ نہیں ہوتا اور رکشہ خود کار نظام کے تحت ہائبرڈ سسٹم کے تحت چلتا ہے ،کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ رکشہ کی خریداری کیلئے انہیں کافی آرڈرز موصول ہوئے ہیں اور وہ جلد ہی اس رکشہ کو سندھ کے بعد ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی فروخت کیلئے پیش کرینگے ،ایئر کنڈیشنررکشہ کی قیمت ساڑے چار لاکھ روپے ہے ،آٹو میٹک ڈور سسٹم اور وائی فائی سے مزین اس اے سی ہائبرڈ رکشہ کو کمپنی حکام نے خواتین کے سفر کیلئے انتہائی آئیڈیل قرار دیاہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…