کراچی (آن لائن)سام سنگ الیکٹرانکس لمیٹڈ اور آٹو موٹیو،کنزیومر و انٹر پرائز مارکیٹ کی پریمیم کنیکٹڈ ٹیکنالوجی کمپنی حرمین انٹرنیشنل انڈسٹریز انکارپوریٹڈ نے سام سنگ گلیکسی ڈیوائس پر گریمی ایوارڈ یافتہ آڈیو “اے کے جی بائے حرمین ” پر مبنی نیا آڈیو ایکسپیرئنس متعارف کرا دیا ہے ۔سام سنگ اورحرمین سال 2016سے انضمامی معاہدے سے قبل ہی ٹیکنالوجی میں شراکت داری قائم کئے ہوئے ہیں۔اس آڈیو اشتراک کے پہلے مرحلے کے تحت سام سنگ گلیکسی Tab S3 پر AKGکے ٹیون کردہ quad stereo- ساؤنڈ اسپیکرز فراہم کئے گئے ہیں،پریمیم 4K وڈیو پلے بیک
اور vivid Super AMOLED ڈسپلے کے ساتھ گلیکسی Tab S3ایک سنیما کی سی سہولت فراہم کرے گا ،یہ اسپیکرز آواز کی صاف اور معیاری کوالٹی کی فراہمی میں اپنی مثال آپ ہیں اور یہ آواز کو تیز اور دھیمی کرنے کی خود کار صلاحیت سے بھی لیس ہیں۔سام سنگ اور AKG جلد ہی اس سہولت کو سام سنگ گلیکسی اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین تک بھی پہنچائیں گے ،AKG گزشتہ ستر برسوں سے مائیکرو فونز اور ہیڈ فونز ٹیکنالوجی میں جدت کیلئے کوشاں ہے اور AKGکی پراڈکٹس دنیا کے معروف موسیقار ،پروڈیوسرز اور ڈی جیز استعمال کرتے رہے ہیں