جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ذہانت کا فیچر ایڈ کر دیا گیا‘‘ فیس بک اب کیا فائدہ پہنچائے گی ؟ 

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے ان افراد کی شناخت کرنا شروع کر دی ہے جن کے بارے میں خطرہ ہو کہ وہ خود کشی کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے ایسا ایلگوردم بنایا ہے جو صارفین کی پوسٹس اور ان پر دوستوں کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں کی روشنی میں

ان صارفین کی نشاندہی کرے گا جن کے بارے میں خطرہ ہو کہ وہ خودکشی کر سکتے ہیں۔فیس بک کی ٹیم کی جانب سے تصدیق کے بعد کمپنی ان لوگوں سے رابطہ کرے گی جن کے بارے میں یہ خیال ہو کہ وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور انھیں بتایا جائے گا کہ وہ کیسے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔خودکشی کے حوالے سے قائم ہیلپ لائن کے سربراہ نے اس اقدام کے بارے میں کہا کہ یہ نہ صرف مددگار ہے بلکہ اہم بھی ہے۔اس وقت اس طریقہ کار کا صرف امریکہ میں ہی تجزیہ کیا گیا ہے۔فیس بک پراڈکٹ مینیجر ونیسا کیلیسن برک نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ رفتار اہمیت رکھتی ہے جب چیزیں ضروری ہوں۔خودکشیوں کو روکنے والے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر نے ان کوششوں کی تعریف تو کی لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ فیس بک صرف مشورے دینے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے بھی کوشش کرے جو مدد کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…