جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایڈز کا علاج دریافت ہوگیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرد(آئی این پی)ایچ آئی وی وائرس کے علاج کو ناممکن سمجھا جاتا ہے مگر اب طبی ماہرین نے ایک نئی ویکسین پر مبنی علاج کے ذریعے 5 مریضوں میں اس وائرس کے خاتمے میں کامیابی حاصل کرلی ۔اسپین کے IrsiCaixa ایڈز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے دوران محققین نے دو ایچ آئی وی ویکسینز کو کینسر کے علاج کے لیے

استعمال ہونے والی دوا کے ساتھ مکس کرکے مریضوں کو تین سال تک استعمال کرایا۔اس طریقہ علاج کے بعد 24 میں سے پانچ مریضوں میں اس وائرس کا خاتمہ ہوگیا اور ان کے جسم کے دفاعی نظام میں اس کا پھیلا رک گیا۔اس کامیابی سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ مزید تحقیق کے ذریعے مستقبل قریب میں ایڈز کو روزانہ ادویات کے استعمال کے بغیر بھی روکا جاسکے گا۔اس تحقیق میں صحت یاب ہونے والے مریضوں میں سے ایک گزشتہ سات ماہ سے ادویات کا استعمال نہیں کررہا اور یہ مرض اب تک دوبارہ سامنے نہیں آسکا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی کے علاج کے حوالے سے ہمارا کام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ روزانہ کی ادویات کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں دو کروڑ کے قریب افراد ایچ آئی وی کا شکار ہیں جو اینٹی ریٹرو وائرل ادویات (اے آر ٹی) کا روزانہ استعمال کرتے ہیں جو اس وائرس کے پھیلا کو سست کرنے میں مدد دیتا ہے۔مگر یہ ادویات کافی مہنگی ہوتی ہیں اور ان کے ناخوشگوار اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران مریضوں کو روزانہ کی ادویات کے ساتھ نئی ویکسین کا بھی استعمال کرایا گیا اور ان کے دفاعی نظام کے ردعمل پر نظر رکھی گئی۔24 مریضوں میں اس ویکسین سے وائرس کا خاتمہ ہوا مگر 10 افراد میں وہ پھر واپس آکر پھیلنے لگا جبکہ پانچ مکمل طور پر اس سے صحت یاب ہوگئے اور انہیں روزانہ ادویات لینے کی ضرورت نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…