اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ترقی کے عمل کے ساتھ ہی انسان کی سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں اپنی حفاظت یا طاقت کے نشے میں انسان نے خطر ناک ہتھیار بنانے میں بھی خوب ترقی کی ۔پہلی جنگ عظیم میں جاپان پر امریکہ کے گرائے ایٹمی بم آج کے جدید اور خطرناک ایٹمی بم کے سامنے کچھ بھی نہیں ۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سائنسدانوں نے ایٹمی بم کے حملوں میں دنیامیں سب کے مارے جانے کے بعدزندگی کس طرح اور
کیسے شروع کی جائے گی کیلئے تیاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی حملوں میں دنیا سے نباتاتی حیات کا صفایا ہو گیا تو نئے سرے سے زندگی کا آغازکرنے کیلئے لامحالہ فصلوں کی کاشت کی ضرورت ہو گی مگر ان فصلوں کیلئے بیج کہاں سے میسر ہونگے؟یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے سائنسدانوں نے تقریباََایک دہائی قبل شمالی قطب میں برف کے نیچے بیچوں کا ایک بڑا زخیرہ قائم کیا ہے،جہاں اب لاکھوں اقسام کے بیچ محفوظ ہیں ،جو کسی بھی عالمی تباہی کی صورت میں زندگی کو پھر سے آغاز کرنے کیلئے دستیاب ہیں۔