ایڈز کا علاج دریافت ہوگیا

25  فروری‬‮  2017

میڈرد(آئی این پی)ایچ آئی وی وائرس کے علاج کو ناممکن سمجھا جاتا ہے مگر اب طبی ماہرین نے ایک نئی ویکسین پر مبنی علاج کے ذریعے 5 مریضوں میں اس وائرس کے خاتمے میں کامیابی حاصل کرلی ۔اسپین کے IrsiCaixa ایڈز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے دوران محققین نے دو ایچ آئی وی ویکسینز کو کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا کے ساتھ مکس کرکے مریضوں کو تین سال تک استعمال کرایا۔

اس طریقہ علاج کے بعد 24 میں سے پانچ مریضوں میں اس وائرس کا خاتمہ ہوگیا اور ان کے جسم کے دفاعی نظام میں اس کا پھیلا رک گیا۔اس کامیابی سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ مزید تحقیق کے ذریعے مستقبل قریب میں ایڈز کو روزانہ ادویات کے استعمال کے بغیر بھی روکا جاسکے گا۔اس تحقیق میں صحت یاب ہونے والے مریضوں میں سے ایک گزشتہ سات ماہ سے ادویات کا استعمال نہیں کررہا اور یہ مرض اب تک دوبارہ سامنے نہیں آسکا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی کے علاج کے حوالے سے ہمارا کام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ روزانہ کی ادویات کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں دو کروڑ کے قریب افراد ایچ آئی وی کا شکار ہیں جو اینٹی ریٹرو وائرل ادویات (اے آر ٹی) کا روزانہ استعمال کرتے ہیں جو اس وائرس کے پھیلا کو سست کرنے میں مدد دیتا ہے۔مگر یہ ادویات کافی مہنگی ہوتی ہیں اور ان کے ناخوشگوار اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران مریضوں کو روزانہ کی ادویات کے ساتھ نئی ویکسین کا بھی استعمال کرایا گیا اور ان کے دفاعی نظام کے ردعمل پر نظر رکھی گئی۔24 مریضوں میں اس ویکسین سے وائرس کا خاتمہ ہوا مگر 10 افراد میں وہ پھر واپس آکر پھیلنے لگا جبکہ پانچ مکمل طور پر اس سے صحت یاب ہوگئے اور انہیں روزانہ ادویات لینے کی ضرورت نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…