جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

200 گلیشیرز نے پگھلناشروع کردیا ،پاکستان کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)ماہرین موسمیاتی تبدیلی نے ماحولیاتی تغیرکو پاکستان کیلئے ایک ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قوم کو ایک محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا،موسمیاتی تبدیلی سے ملک میں ہر شخص خاص طور پر سماج کا غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے

،200کے قریب گلیشیرز نے پگھلناشروع کردیا ہے جن کے خطرناک اثرات سے لوگوں کی حفاظت آج ایک بڑا چیلنج ہے،گلوبل وارمنگ کے اثرات بارے نچلی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مناسب استعمال کیا جائے۔ہفتہ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز،پاکستان راولپنڈی اسلام آباد سینٹر(آئی ای پی ۔آر آئی )کے زیر اہتمام سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ( سی یو ایس آئی آئی ) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف آئی سی ٹی ایس فار ڈویلپمنٹ(پی آئی آئی ڈی ) کے تعاون سے گلوبل وارمنگ کے مضر اثرات کو کم کرنے اور پاکستان کو ماحول دوست ملک بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کیلئے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوئرمنٹ ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ اس موقع پر مہمان خصو صی تھیں جنھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی آنے والی نسل کے مستقبل کو بہتر بنانے ، صاف اور محفوظ ماحول کیلئے اپنے طرز زندگی کو تبدیل کریں

۔دیگر مقررین میں انجینئر حافظ احسان الحق قاضی،چیئرمین آئی ای پی ۔آر آئی ۔ڈاکٹر عطاللہ شاہ وائس چانسلر سٹی یونیورسٹی ،پشاور اور عمار جعفری ڈائریکٹر جنرل سینٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی ٹی ) شامل تھے ۔سیمینار میں بڑی تعداد میں نوجوان انجینئرز اور آئی ای پی کے ارکان نے شرکت کی ۔یہ راولپنڈی اسلام آباد سینٹرکی طرف سے انجینئرنگ کمیونٹی کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے باقاعدہ بنیاد پر سرگرمیوں کا حصہ تھی۔سیمینارکا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے کے لیے انجینئرنگ کمیونٹی کی صلاحیتیں بڑھانا تھا خاص طور پر تعمیراتی صنعت اور پاکستان میں عام آدمی کی۔مقررین نے زور دیا کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات بارے نچلی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مناسب استعمال کیا جائے اس سلسلے میں انھوں نے حکومتی ایجنسیوں ، غیر سرکاری تنظیموں اور یونیورسٹیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔عمار جعفری نے ماحولیاتی تبدیلی آفت اور رسک مینجمنٹ کیلئے آئی سی ٹیزپر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ملک میں ہر شخص خاص طور پر سماج کا غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے ۔قوم کو ایک محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔وائس چانسلر سٹی یونیورسٹی ڈاکٹر عطاللہ شاہ نے اپنی پریزنٹیشن میں کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستانکیلئے ایک ابھرتا ہوا خطرہ ہے ۔200کے قریب گلیشیرز نے پگھلناشروع کردیا ہے جن کے خطرناک اثرات سے لوگوں کی حفاظت آج ایک بڑا چیلنج ہے ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ آج کے سیمینار سے عالمی حدت کے خطرے کا سامنا کرنے کے حوالے سے احتیاطی اقدامات لینے کیلئے قوم کی تیاری کیلئے برف پگھلنے کا عمل شروع ہوجائیگا۔انھوں نے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے اقدامات کے ذریعے صاف توانائی کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔قابل تجدید توانائی کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی گرین ہاؤس گیسزکے اخراج کو روکنا ممکن ہوسکتا ہے ۔حافظ احسان الحق قاضی نے گلوبل وارمنگ کی تخفیف اور آب وہواکی تبدیلی کے معاملے پر بھی بات کی۔انھوں نے آئی ای پی کے مقاصد پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ سے وابسطہ افراد کے تکنیکی اور عام علم میں جدت لانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور انھیں انٹر شپ ،وظائف،اہلیت کے سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ ہم فعال طور پر انجینئرنگ کے طریقوں اور پیشے میں شفافیت لانے اور کارکردگی کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔سیکرٹری آئی پی ای ۔آر آئی انجینئر شفیق الرحمان کے مطابق سینٹر نے انجینئرنگ کمیونٹی کی پیشہ وارانہ ترقی کیلئے سال 2017کی سرگرمیوں کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…