’’سمارٹ فون کے دیوانے ہو جائیں تیار ‘‘

24  فروری‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کا نیا آئی فون سامنے آنے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر اس کے حوالے سے رپورٹس مسلسل سامنے آرہی ہیں اور اس کا ایک فیچر دیگر سمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے کے جی آئی سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون (سیون ایس یا ایٹ) ایسے جدید ترین فرنٹ کیمرے سے لیس ہوگا جو تھری ڈی سیلفی لے سکے گا۔

آسان الفاظ میں یہ تھری ڈی فرنٹ کیمرہ ہوگا جو چہرے کی شناخت کرنیوالی ایپلی کیشنز کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔یہ فون تھری ڈی سیلفی لینے میں مددگار ثابت ہوگا یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو فی الحال کسی سمارٹ فون میں نظر نہیں آتی۔اس مقصد کیلئے ایپل کی جانب سے روایتی کیمرہ سنسر میں تبدیلیاں کی جائینگی اور ایک انفراریڈ پراجیکٹر اور ریسیور رکھا جائیگایہ تینوں چیزیں آئی فون کے فرنٹ کیمرے کو منظر کی تفصیلی معلومات کھینچنے میں مدد دیں گی اسی طرح یہ کیمرہ آئی فون کو ان لاک کرنے کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگا اور کسی کیلئے اس ڈیوائس کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہو گا۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا سنسر گیمنگ کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا تاہم ایسا کیسے ہوگا اس بارے میں وضاحت سامنے نہیں آسکی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا کیمرہ آئی فون کے بیک پر بھی نہیں ہوگا تاہم بتدریج اس ٹیکنالوجی کو وہاں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…