اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سائنسدان ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے اپنے ہی گھر میں 2.8کلو واٹ صلاحیت کے دس سولر پینلز نصب کر دئیے ہیں جو پورے د ن میں اتنی بجلی پیداکر سکتے ہیں جن سے آپ گرمیوں میں گھریلو ضرورت کے تمام آلات چلائے جاسکتے ہیں۔
معروف سائنسدان نے کہا ہے کہ اگر گھر مناسب طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہو تو بجلی کی بہت زیادہ بچت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر کی انسولیشن کروانے کی وجہ سے گھر گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سولر پینل ہماری ضرورت سے زیادہ شمسی توانائی پیدا کرتے ہیں مگر زیادہ تر ضائع ہو جاتی ہے کیونکہ ہم اضافی بجلی گرڈ کو فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایٹمی بجلی گھروں کا معاشی فائدہ نظر نہیں آتا۔ہم ایٹمی بجلی کی جانب اس لئے جا رہے ہیں کیونکہ چین ہمیں کسی بھی طرح اپنے ایٹمی ری ایکٹر فروخت کرنا چاہتا ہے۔ہم دنیا میں چینی ایٹمی بجلی گھروں کے واحد خریدار ہے۔