اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے دشمن ممالک کی جاسوسی کیلئے ڈرون ایک جدید ایجاد ہے جسکو آج ہر ملک استعمال کر رہا ہے ۔ڈرون کی جاسوسی سے بچنے کیلئے مختلف ممالک طرح طرح کے طریقے آزماتے ہیں لیکن فرانس نے اپنے دشمن کی جانب سے ڈرون کے ذریعیجاسوسی کو روکنے کیلئے چیلوں کو تربیت دینا شروع کردی ہے۔
ڈرون جیسے ہی حساس مقامات پر آتا ہے ۔تربیت شدہ چیل فوری حملہ کر کے ڈرون کو اپنے قابو میں کر کے ناکارہ بانا دیتی ہے۔جاسوس ڈرون کو تربیت دینے کا آغاز چیل کی پیدائش سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔تربیت کے دوران چیل کے بچے کو ڈرون پر رکھ کر اس کے حصے کا گوشت دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی اسے ڈرون ساتھ اسکو ڈرون کا پیچھا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔اس تربیتی عمل کو اس وقت تک جاری رکھا جاتا ہے جب تب چیل جاسوسی ڈرون پکڑنے میں مکمل طور پر ماہر نہیں ہو جاتی۔