اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک کا مسئلہ آج کل پوری دنیا میں ایک عام بات ہے لیکن انسان میں جستجو کی تمنا شروع سے ہی ہے جس کی وجہ سے دنیا میں آج کل نئی نئی جدید تحقیق اور تجزبات سے انسان نے ایسی سہولیات بنانا لیں ہے جن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔آپ نے اکثر فلموں میں اڑتی ہوئی گاڑیاں دیکھی ہونگی
لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ یہ بات اب حقیقت بن چکی ہے تو شاید آپ کو یقین نہیں آئیگا کیونکہ گاڑی اڑانے کے خواب دیکھنے والوں کا انتظارختم ہو چکا ہے۔ ایک کمپنی نے پہلی اڑنے والی گاڑی فروخت کیلئے پیش کردی ہے۔اس گاڑی کی قیمت چار لاکھ امریکی ڈالر جو پاکستانی چار کروڑ بیس لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ گاڑی تین پہیوں پر مشتمل ایک ہیلی کاپٹر کا روپ دھار لیتی ہے اور چار ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتی ہے۔گاڑیوں کے شوقین افراد کو اس بات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس گاڑی کو ابھی خریدیں گے تو اس کی ڈیلیوری کیلئے آپ کو ایک سال کا انتظار کرنا پڑیگا۔