اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پچھلے کچھ سالوں میں سونامی کافی حد تک تباہی پھیلاچکا ہے۔ 2011میں جاپان میں اس کی پھیلائی ہوئی تباہی نے لوگوں کے دلوں خوف و ہراس ڈال دیاتھا ۔سونامی سے بچاؤ کے لئے جاری کوششوں سے مسلسل جدوجہد کے بعد ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گہرے سمندر کی لہروں کی آواز سے سونامی طوفان کو روکا جا سکتا ہے
یہ آوازیں طوفان کو پھیلنے پر مجبورکر سکتی ہیں جس کی وجہ سے اسکی تیزی میں کمی ہو جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایکوسٹک گریوٹی ویوزسونامی کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ شکوک و شبہات ختم ہو سکیں ۔