ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

دبئی میں اب مسافر ڈرونز پر سفر کریں گے

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)دنیا کا پہلا مسافر بردار ڈرون اپنی پروازوں کے سلسلے کا آغاز رواں سال جولائی میں دبئی سے کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں بہت جلد اب لوگ ٹیکسیوں یا دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے ایک چینی کمپنی کے تیار کردہ بڑے ڈرون کے ذریعے اپنی منزلوں تک پہنچیں گے۔ای ہینگ 184 نامی اس ڈرون کو گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا اور اسے دنیا کی پہلی خودکار فضائی سواری کا نام دیا گیا تھا

جو لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائی گئی۔اس ڈرون یا کواڈ کاپٹر میں لوگوں کو ٹچ اسکرین میں اپنی منزل کا اندراج کرنا ہوگا جس کے بعد وہ خودکار طور پر اڑ کر انہیں وہاں پہنچا دے گا۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن ایجنسی نے اس بات کا اعلان کیا کہ اب وہاں ڈرونز کو پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔یہ ڈرون بجلی سے چلتا ہے جس کے چار بازو اور 8 پروپلر ہیں جسے اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔دبئی حکومت کے مطابق رواں سال جولائی سے ان ڈرونز کو شہر میں استعمال کیا جائے گا۔یہ ڈرون ایک وقت میں آدھے گھنٹے تک پرواز کرسکتے ہیں جنھیں دبئی انتظامیہ کی جانب سے ایک کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔اس ڈرون میں ایک مسافر ہی سفر کرسکتا ہے اور چینی کمپنی کے مطابق اسے مختصر فاصلے تک سفر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس کی مدد سے 10 میل تک کا سفر کیا جاسکتا ہے۔اس ڈرون کی رفتار 60 میل فی گھنٹہ ہے جو کہ کسی ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈ کرتا ہے۔ دبئی حکومت کے مطابق رواں سال جولائی سے ان ڈرونز کو شہر میں استعمال کیا جائے گا۔یہ ڈرون ایک وقت میں آدھے گھنٹے تک پرواز کرسکتے ہیں جنھیں دبئی انتظامیہ کی جانب سے ایک کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…