اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کے سمندر میں نصب ونڈٹربائن نے دنیا کی تمام ونڈ ٹربائنوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 24گھنٹوں میں ہوا سے نو میگاواٹ بجلی بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ڈنمارک میں ہوا سے بجل بنانے کے محکمے کے تیار کردہ یہ وند ٹربائنV164کے نام سے شہرت رکھتی ہے .
دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن بھی قرار دی جاتی ہے جسے حال ہی میں مزید بہتر کر کے مسلسل 24گھنٹے تک کام کرنے اور پہلے سے کہیں زیادہ بجلی تیار کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔نئی تبدیلی کے بعد یہ 9میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے۔