منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوکیا کا فلیگ شپ فون ریلیز سےپہلے چھاگیا

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف موبائل کمپنی نوکیانے ایک بارپھردھماکہ خیزانٹری کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوکیابارسلونامیں ہونے والی ورلڈموبائل کانگریس میں نیا اینڈرائیڈ سمارٹ فون پی ون 26 فروری کو متعارف کرائے گی ۔

ذرائع کے مطابق نوکیایہ فون ابھی تک ریلیزنہیں کیاگیاہے تاہم کئی کمپنیوں کےلئے بڑاچیلنج ضرور بن جائےگاکیونکہ اس کے شئیرزکی مالیت بھی کئی گنابڑھ چکی ہے ۔یہ نیا اینڈرائیڈ سمارٹ فون پی ون نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہوگاجوکہ ایسی ڈیوائس ہے جوکہ ابھی دوسری کمپنیوں کے اکثرموبائل فونوں میں نہیں ہے ۔نوکیاکے نئے اینڈرائڈفون کے کئی فیچرز جیسے ملٹی ونڈوز ایپس، بہترین بیٹری لائف اور سکیورٹی بھی صارف کے لئے فائدہ مند ہونگے۔اس نوکیاکے نئے اینڈرائیڈ سمارٹ فون پی ون کو22.6 میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا جائے گا جبکہ بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ تیز ترین کوالکوم پراسیسر بھی اس کا حصہ ہوگا۔اس کی ممکنہ میٹل باڈی کا 3.5انچ ڈسپلے ہوگاجس میں گوریلاگلاس کااستعمال کیاگیاہے جواس کوگرتے ہوئے خراب ہونے سے بھی بچائے گاجبکہ پانی میں گرنے سے بھی اس پرکوئی اثرنہیں پڑے گاجبکہ اس فون کے ہوم بٹن کے نیچے فنگرپرنٹ سنسر سے فون کولاک اوران لاک کیاجاسکے گا۔اس فون کی قیمت بھی گلیکسی ایس 7کے مقابلے میں بھی کم ہوگی جبکہ یہ کئی رنگوں میں دستیاب ہوگاجس میں بلیک ،سلوراورروزگولڈبتائے جارہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…