اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کا استعمال رابطے کیلئے کیا جاتا ہے موبائل سے اپنی تصاویر لینے کو سیلفی کہتے ہیں۔سیلفی لینے کی عادت نے جنون کی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔سیلفی کا شوق و جنون اب تک کئی افراد کی جان لے چکا ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے خیال ظاہرکیا ہے کہ سیلفی کا یہ جنون ایسے ہی چلتا رہا تو یہ صحت کو متاثر کرسکتا ہے اورکھانے کی
عادات میں بے ترتیبی اور دماغی کمزوری کا تعلق بھی اس بات سے ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔ماہرین کا کہناتھا کہ سیلفی کاکلچر نوجوانوں میں آئے دن بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دماغی صحت متاثر کر رہی ہے اور ان میں ڈپریشن بھی بدترین قسم کا پایا جاتا ہے۔ماہرین کامزید کہنا ہے کہ سیلفی کے جنون نے سوشل میڈیا کے سٹارز کو بھی سوچنا ہوگا کہ ان کی پوسٹوں کا نوجوان مداحوں پر کیا اثر ہوسکتا ہے۔