کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے ٹوسٹیپ ویری فیکیشن فیچرمتعارف کرادیاہے اورواٹس ایپ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائئٹس فیس بک ،ٹوئیٹراورگوگل پربھی اس طر ح کے فیچرز موجود ہیں لیکن اب واٹس اپیپ انتظامیہ نے کہاہے کہ یہ نیافیچرصارفین کے پیغامات کی سکیورٹی اورذاتی معلومات
کے تحفظ کےلئے متعارف کرایاگیاہے اوراس فیچرکی وجہ سے کوئی بھی شخص واٹس ایپ کے صارف کے اکائونٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گاجبکہ اس فیچرکااستعمال انتہائی آسان ہے ۔واٹس ایپ صارفین سیٹنگزمیں جا کراپنے اکائونٹ کاانتخاب کرنے کے بعد اس فیچرکوفعال کرسکیں گے اورصارفین جیسے ہی واٹس ایپ کے اس فیچرکوایکٹوکرینگے توان کوچھ ہندسوں پرمشتمل ایک سکیورٹی کوڈدیناپڑے گا۔واٹس ایپ کے صارفین میں سے کسی صارف کو اس فیچرکےلئے دیاگیاسکیورٹی کوڈبھول بھی جائے تواس کوبذریعہ ای میل ری کوریاتبدیل بھی کیاجاسکتاہے ۔