جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اڑنے والی گاڑی کاخواب :ناسا انجینئر شرمندہ تعبیر کر سکیں گے؟معروف امریکی کار ساز کمپنی کا اہم فیصلہ

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی کار سروس کمپنی اْوبر نے اڑنے والی گاڑیاں بنانے کی تحقیق کرنے کے لیے ناسا کے سابق انجینئر مارک مور کو بطور ڈائریکٹر تعینات کردیا۔مارک مور کی تقرری اوبر کے ایلیویٹ نامی ڈویژن کے انجینیئرنگ ڈائریکٹر کے طور پر ہوئی ہے۔اوبر کمپنی نے پچھلے

سال اکتوبر میں ایک وائٹ پیپر شائع کیا تھاجس میں کمپنی نے اڑنے والی گاڑیوں اور ان کی عمودی اڑان اور اترائی کے بارے میں تذکرہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اڑنے والی گاڑیوں سے شہروں میں لوگوں کی آمد و رفت بہتر ہو جائے گی اور لوگوں کا روز مرہ کی زندگی میں کم وقت ضائع ہوگا جس طری اونچی عمارتیں لوگوں کو محدود علاقے میں زیادہ جگہ فراہم کرتی ہیں اسی طرح اڑننے والی گاڑیاںزمینی ٹریفک کو کم کرنے میں مدد دیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے مارک مور کی تقرری کو اس سمت میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اڑنے والی گاڑیوں کی تعمیر اور تحقیق میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اوبر پہلے ہی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں والوو اور ڈیملر کے ساتھ مل کر خود کار گاڑیاں بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔یاد رہے کہ مارک مور نے اسی طرح کا ایک تصور اپنی ناسا میں نوکری کے دوران دیا تھا۔ انھوں نے لکھا تھا کہ الیکٹرک پروپلشن یعنی برقی دھکے کی ٹیکنالوجی ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کی راہ میں رکاوٹ صرف موجودہ بیٹری کی قوت میں کمی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…