جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کی تیز ترین سروس ،ایچ بی گروپ اور ہواوے نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )مشہورانٹرنیٹ کمپنی وائی ٹرائب پر5کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کی تیز ترین سروس فراہم ہوگی ، قطر کی قومی ٹیلی کام کمپنی اوریڈو سے وائی ٹرائب کو خریدنے والے ایچ بی گروپ نے چین کی اہم کمپنی ہواوے کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس شراکت داری کے تحت پاکستان کے صارفین کو انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس مہیا کی جاسکے گی۔

ایچ بی گروپ کی جانب سے پاکستان میں براڈ بینڈ سروس کی بہتری کیلئے 50ملین ڈالر کی سرمایہ کار کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ، اس کے تحت ایڈوانس ٹیکنالوجی ایل ٹی ای متعارف کرائی جائے گی۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے وائی ٹرائب سپروائزری بورڈکے چیئرمین اور برطانوی حکومت کے سابق وزیر شاہد ملک نے کہا کہ چھ ماہ کے عرصے میں 10لاکھ صارفین کو تیز ترین وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس حاصل ہوگی ، ہم اسے 2018تک مزید بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…