نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے استعمال میں روزبروزاضافہ ہورہاہے اورفیس بک کے صارفین کواس سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کے جہاں کئی فائدے ہیں وہاں پرکئی پریشانیا ں بھی لاحق ہیں ۔فیس بک پرکئی خواتین ومردحضرات ایسی اپیلی کیشنزکااستعمال کررہے ہیں کہ وہ اچھے دوست تلاش کرسکیں بلکہ کچھ توجیون ساتھی کی تلاش کےلئے تگ ودوکررہے ہیں ۔
صارفین کے اس بڑے مسئلے کودیکھتے ہوئے فیس بک نے ایک نیافیچرعوام کی تلاش ’’ڈسکورپیپل‘‘کے نام سے متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے ۔ایک غیرملکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق جلد ہی یہ فیچرمتعارف کرادیاجائے گااوراس کے متعارف کرنے سے فیس بک صارفین کواجنبی افراد کے بارے میں بھی مفید باتیں معلوم ہوسکیں گی اورصارفین بغیرکسی دھوکے کے اجنبی افراد سے دوستیاں کرسکیں گے ۔فیس بک کایہ فیچرڈسکورپیپل صارفین کویہ آگاہی دے گاکہ جس سے وہ رابطے میں ہیں اس کاعلاقہ کون ساہے اور صارف جس اجنبی شخص سے دوستی کرنے جارہاہے وہ کتنے فاصلے پرہے ۔اس فیچرکے استعمال سے صارفین اپنے ان دوستوں کوبھی ڈھونڈسکیں گے جوبڑے عرصے سے ان سے رابطے میں نہیں ہیں ان کی تلاش آسان ہوجائے گی۔