پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

چاندکو زمین کا تحفہ، محبت کی داستان 2.5بلین سالوں پر محیط

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چکور اور چاند کی محبت کی داستان تو ہر کسی کو معلوم ہے مگر شاید یہ بات کسی کو معلوم نہ ہو کہ زمین بھی چاند کی محبت میں گرفتار ہے اور یہ سلسلہ 2.5بلین سالوں سے جاری ہے۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہر ماہ میں 5دن ایسے بھی آتے ہےں جب زمین سورج کی روشنی کو چاند پر ۔پہنچنے سے روک دیتی ہے

ان دنوں میں زمین چاند کی جانب آکسیجن روانہ کرتی ہےاور یہ سلسلہ صدیوں پر محیط ہے۔ تحقیق دانوں کے مطابق میگنیٹک شیلڈ سورج کی مضر شعاعوں سے زمین کو بچاتی ہے جبکہ چاند کو ایسی کوئی حفاظتی دیوار میسر نہیں سوائے ان 5دنوں کے جو ہر ماہ زمین چاند پر ہونے والی سورج کی شعاعوں کو روک کر فراہم کرتی ہے۔ ان 5دنوں میں زمین چاند کی جانب آکسیجن لہردر لہر بھیجتی ہے جو چاند کی مٹی میں پھنس جاتی ہے اور یہ عمل 2.5سالوں سے ہو رہا ہے، چاند پر آکسیجن کی موجودگی کا انکشاف بہت پہلے ہو چکا ہے جو کہ چاند کی سطح سے حاصل کئے گئے مٹی کے نمونوں سے ثابت ہوا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق چاند کی سطح پر منجمد آکسیجن زندگی کی نوید بن سکتی ہے مگر ایسا ہونا فی زمانہ ممکن نہیں۔ سائنسدانوں خلا میں موجود دیگر سیاروں پر زندگی کے امکانات سے متعلق تحقیق آگے بڑھانے کیلئے مسلسل چاند کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان کے مطابق جلد دیگر سیاروں پر زندگی نہ ہونے سے متعلق الجھی ہوئی گھتیاں سلجھا لی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…