منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ہواوے میٹ 9کلاسی میٹ بلیک کی پری بکنگ کا آغاز کردیا گیا، کیا کیا شاندار فیچرز ہیں؟

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان بھر میں ہواوے میٹ9کی شاندار پذیرائی کے بعد ہواوے پاکستان نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اس اسمارٹ فون کے کلاسیکل ورژن ہواوے میٹ9میٹ بلیک کی پری بکنگ کا آغاز کردیا ہے ۔میٹ بلیک کی پری بکنگ کا آغاز آن لائن شاپنگ ویب سائٹ Daraz اور ہواوے برانڈ شاپس سے 25جنوری کو

 

کیا گیا۔صارفین 25جنوری سے Darazاور ہواوے برانڈ شاپس سے میٹ بلیک کی پری بکنگ پر محدود مدت کیلئے نہ صرف قیمتی انعامات حاصل کرسکیں گے بلکہ انہیں دیگر ترجیحی خدمات بھی فراہم کی جائینگی،گفٹ باکس میں ہواوے کی مصنوعات کے ساتھ سپر فاسٹ ہواوے چارجر بھی شامل ہے ۔ہواوے میٹ9نے حال ہی میں کنزیومر الیکٹرانکس شو2017میں اپنی جدت،انفرادیت اور تکینکی مہارت کے باعث متعدد ایوارڈز بھی حاصل کئے تھے،کنزیومر شو میں ہواوے میٹ 9کو اس کی 4GBریم اور طاقتور Kirin 960چپسٹ کی بدولت بہترین ڈیوائس قرار دیا گیا،ہواوے میٹ9آرٹیفشل انٹیلی جنس مشین لرننگ پروگرام سے بھی لیس ہے جو کہ اسے یوزر فرینڈلی اور استعمال میں تیز ترین بناتا ہے،ہواوے میٹ9سپر چارج بیٹری سے لیس ہے،اس کی 5.9انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین انتہائی واضح تصویر کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے ،میٹ9کا ڈیول لینس لیسیا کیمرہ فوٹو گرافی کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے،سپر فاسٹ فنگر پرنٹ سینسر اور جاذب نظر ڈیزائن کے ساتھ میٹ9بلاشبہ پسند کی جانے والی ڈیوائس ہے،میٹ 9خوبصورت اور دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہے جبکہ جلد ہی بلیک کلر میں بھی میٹ9متعارف کرادیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…