لاہور(آئی این پی) آئی ٹی یونیورسٹی نے اردو آواز کی شناخت کا سافٹ وئیر ایجاد کر لیاجبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اس سافٹ وئیر کے اگلے مرحلے میں اردو تھیسز کی چربہ سازی کو بھی پکڑا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کچھ سافٹ وئیر ڈویلپر اردو کی آواز کی شناخت کا نظام تیار کررہے ہیں جو بنیادی ٹول کی حیثیت رکھتا ہے
سپیچ اینڈ لینگوئج ٹیکنالوجی سینٹر آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کی لیبارٹری نے ایپلی کیشن کی صورت میں اردو جملوں اور لفظوں کی صوتی آوازوں کے مجموعے پر مشتمل سافٹ وئیر تیار کرکے عوام کیلئے جاری کیا ہے ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا ہے کہ یہ ایپلی کیشن روزمرہ زبان میں استعمال ہونے والے تمام الفاظ کی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے سافٹ وئیر میں صوتی آوازوں کا یہ مجموعہ 708جملوں اور 63 حروف پر مشتمل ہے ڈاکٹر عمر سیف نے مزید بتایا ہے کہ اس سافٹ وئیر کے ذریعے سے اردو زبان میں لکھے گئے تھیسز اور ریسرچ پیپرز کی چربہ سازی کو بھی پکڑنے میں مدد ملے گی۔