لندن (نیوزڈیسک )معروف موبائل کمپنی نوکیانے سمارٹ فونزکے بعد اب ٹیبلٹ کمپیوٹرپیش کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔موبائل فون کی ٹیکنالوجی سے متعلق ایک معروف ادارے ’’جی ایف ایکس بینچ‘نے انکشاف کیاہے کہ نوکیانے اب سمارٹ فونز کے بعد اگلے ٹیبلٹ کوپیش کرنے کےلئے حتمی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اورنوکیاکایہ ٹیبلٹ کمپیوٹراپنی کارکردگی اوردیگرخصوصیات
کے ساتھ ’’ایپل آئی پیڈ پرو‘‘ کے مقابلے کےلئے ایک اہم شاہکارہوگا جبکہ اس نئے ٹیبلٹ کمپیوٹرکی چوڑائی 18.4 انچ ہوگی بلکہ اس کا اوکٹاکور سنیپ ڈریگن پروسیسر کے ساتھ آرڈینو 540 جی پی یوبھی ہوگا۔ اسکی دیگرخصوصیات میں 4 جی بی ریم، 64 میگابائٹ انٹرنل سٹوریج اور 12 میگا پکسل والے فرنٹ اور بیک کیمروں کے علاوہ ہر وقت انٹرنیٹ سے مربوط رہنے کےلئے ’’سم‘‘ کا اضافی آپشن بھی شامل ہوگا۔اس ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوکیااپنا یہ نیا شاہکاررواں سال فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈکانفرنس کے موقع پرفروخت کےلئے پیش کرے گا۔