اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

چین 2017کے اواخر تک کیا طاقتور چیز تیار کر لے گا ؟

datetime 18  جنوری‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی )چین2017ء کے اواخر تک ایکسا سکیل کمپیوٹر جسے سپر کمپیوٹر کا آئندہ کا صف اول کا خیال کیا جارہا ہے کا پروٹوٹائپ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ یہ بات ایک ڈویلپر نے منگل کو بتائی ہے ۔ ٹیان جن میں قائم نیشنل سپر کمپیوٹر کے سینٹر کے ایپلیکیشن انجنیئر زانگ ٹنگ نے منگل کو 16ویں ٹیان جن میونسپل پیپلز کانگریس کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے دوران بتایا کہ ایکسا سکیل سپر کمپیوٹر کا مکمل کمپیوٹنگ سسٹم اور اس کے ایپلیکیشن کی 2020ء تک توقع کی جاسکتی ہے اور یہ 2010ء میں دنیا کے تیز ترین کے طورپر تسلیم کئے جانیوالے ملک کے پہلے پیٹا فلاپ کمپیوٹر ٹیان ہی ۔1سے دو سو گنا زیادہ طاقت ور ہو گا ، ایکسا سکیل کمپیوٹر فی سیکنڈ کم از کم ایک کوئنٹیلئن (بلین بلین ) کولیکولیشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔زانگ ٹنگ نے کہا کہ کلائوڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا ایپلیکیشن کیلئے ایکسا سکیل کمپیوٹر استعمال کر کے چین کئی اہم ایجادات اور ہائی ٹیک پروگرام کے تحت آگے نکل سکتا ہے
جون 2016ء میں چین نے اپنے تیز ترین نئے سپر کمپیوٹر ۔سن وے ٹائی ہو لائٹ کی رونمائی کی جو کہ 124.5پیٹا فلاپس کی انتہائی کارکردگی کا مظاہر ہ کر سکتا ہے جو 100پیٹا فلاپس سے تجاوز کرنیوالا دنیا کا پہلا سسٹم ہے ،چین اپنی سپر کمپیوٹنگ صلاحیت میں بتدریج اضافہ کررہا ہے اور آزادانہ طورپر مائیکرو پروسیسر سمیت تمام اہم ٹیکنالوجی کو ترقی دی ہے ۔زانگ نے کہا کہ آئندہ جنریشن کا ایکسا سکیل کمپیوٹر نہ صرف کولیکشن سپیڈ میں بلکہ ڈیٹا ٹرانسمیشن صلاحیت میں سبقت لے جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…