فن لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)نوکیانے ایک مرتبہ پھرموبائل صارفین کوبڑاسرپرائزدینے کافیصلہ کرلیاہے اورجلدہی کمپنی کی طرف سے ایک ناقابل یقین غیرمعمولی سمارٹ فون جلد سامنے آنے کے امکانات ہیں تفصیلات کے مطابق فن لینڈکی کمپنی نے اس فون پرآدھاکام مکمل کرلیاہے جوکہ آدھافولڈبھی ہوسکتاہے ۔اس کمپنی نے گزشتہ سال اس فون کوبنانے کی اجازت مانگی تھی جوکہ اب اس کومل گئی ہے ۔جبکہ نوکیانے فولڈایبل سمارٹ فون کاپیٹنٹ 2013میں امریکامیں درج کرایاتھا
نوکیاکے اس کے پیٹنٹ سے معلوم ہوتاہے کہ یہ موبائل فون کسی خاتون کے میک اپ کے شیشے کی طرح ہوگا۔واضح رہے کہ رواں سال نوکیاکے علاوہ دومعروف کمپنیاں ایل جی اورسام سنگ بھی ایسے ہی فون متعارف کراسکتی ہیں ۔موبائل کمپنیوں کے مطابق اس ڈسپلے کے فونزصارفین کوای میل پڑھنے یاویڈیوزدیکھنے کےلئے بہت پسندہیں ۔نوکیا کایہ فون بارسلونامیں موبائل ورلڈکانگریس میں متعارف کرانے کے امکانا ت زیادہ ہیں ۔