اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیاکے معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستانی حکومت کومعاشی سرگرمیوں کوڈیجٹلائزکرنے میں اپنی شراکت کی پیشکش کردی ہے ۔جمعرات کے روزوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے گوگل کی ڈائیریکٹراین لیون نے اسلام آبادمیں ملاقا ت کی ۔این لیون نے اس موقع پر اپنے ادارےگوگل کی طرف سے پاکستان میںمعاشی سرگرمیوں کی ڈیجٹلاء زیشن میں کمپنی کے اشتراک کی پیشکش کر دی۔اس اہم ملاقات کے بعد اسحاق ڈارنے بتایاکہ گوگل جنوبی ایشیااورگریٹرچائنہ کے درمیان پبلک پالیسی اورحکومتی تعلقات کے بارے میں اپنی منصوبہ بندی جمع کرائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی حکومت تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اس پر غور کریگی۔