پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہوشیار ! خبردار!حکومت نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کیا اپ اپنی نقل و حرکت سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو ہوشیار ہوجائیے کیونکہ گوگل میپ اور سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال سیکیورٹی رسک بن گیا ہے ۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایڈوائزری جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوگلنگ اور سوشل میڈیا ایپلیکشنز استعمال کرنے والے اب ہوشیار اور خبردار ہوجائیں کیونکہ ان کی نقل و حرکت کی تفصیلات اور تصاویر چند روز میں ہی عام ہوجاتی ہیں صورتحال کی نزاکت پرنیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی ہیں۔

اس جاری انتباہ میں خاص طور پر حساس مقامات پر جانے اور کام کرنے والوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حساس مقامات کے اندر رہ کر تصاویر لینا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے حساس مقامات کے دورے کے دوران وائی فائی، موبائل ، انٹرنیٹ اور جی پی ایس کو لازمی بند رکھا جائے ۔ آٹو لوکیشن اپ ڈیٹ کا آپشن بندکردیا جائے ۔ صارفین اپنی موجودگی کی اطلاع گوگل میپ اور سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کریں حساس مقامات کا دورہ اور رہائش پذیر افراد کی لوکیشن گوگل میپ اور سوشل میڈیا پر ٹیگ کرنا شدید سیکیورٹی مسائل پیدا کررہا ہے یہ احتیاط یقیناًسوشل میڈیا کے رسیا افراد کے لیے الجھن کا باعث ہے مگر خیال رہے احتیاط میں ہی عافیت ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…