بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چین کی ٹیکنالوجی میں دھماکے دار انٹری, کیا چیز متعارف کرانے جارہا ہے ؟

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(آئی این پی )چین ٹیک کے سب سے بڑے ادارے سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس شو میں میڈیا بے کے دوران اپنی حیران کن جدید مصنوعات متعارف کرائیں گے،ان مصنوعات کیلئے ’’مستقبل کی ورڈ ہوگا‘‘یہ شو جو کہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا شو ہے،پانچ اور آٹھ جنوری کے درمیان یہاں منعقد ہوگا اس شو میں مختلف ممالک اور خطوں کی 3800سے زائد کمپنیاں حصہ لیں گی۔سمارٹ مصنوعات بنانے والی چین کی نمایاں کارپوریشن ٹی سی ایل کارپوریشن نے گذشتہ روز اپنے ایکس سیریز،دا ایکس ٹو اور ایکس تھری کی اپنی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کی۔یہ مصنوعات 7.9ملی میٹر کے پتلے باڈی ڈیزائن اور 6.9ملی میٹر کی پتلی باڈی پر مشتمل ہے اس طرح اس نے پتلے ٹی ویز کیلئے نیا صنعتی معیار قائم کردیا ہے۔
ٹی سی ایل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انقلابی نیا ایکس ٹو اور ایکس تھری دنیا بھر میں استعمال کرنے والوں کیلئے زیادہ کولیکٹڈ فیوچر اور سمارٹر قائم کرنے کے ٹی سی ایل کے تصور کا آئینہ دار ہے،ٹی سی ایل کی چین کی متحرک کمپنی ہائی سینس نے بھی گذشتہ روز چار کے نیا ٹی وی متعارف کروایا جسے مستقبل کا ہوم تھیٹر خیال کیاجاتا ہے،ہائی سینس کا چار کے لیزر کاسٹ ٹی وی کی ایک سو انچ تک سائز کی ایمروسیو سکرین ہوگی او ر یہ کمپنی کی اپنی نوعیت کا پہلا حقیقی چار کے ٹی وی ہے۔
چین کے موبائل کی سب سے بڑی کمپنی زیڈ ٹی ای نے بھی گذشتہ روز امریکی مارکیٹ پر اپنی دو نئی مصنوعات کراؤڈ سورسڈ ہاکیی فون اور اس کا بلاڈ وی آٹھ پرو سمارٹ فون متعارف کروایا۔سی ای ایس 2016میں زیڈ ٹی ای نے مکمل کراؤڈ سورس کے اپنے تاریخی پراجیکٹ سی ایکس ایکس کا اعلان کیا یہ ایک ایسا موبائل ڈیوائز ہے جو وہ 2017میں تیار کرے گی۔۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…