نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی سب سے بڑی آئی ٹی سکیورٹی کمپنی نے 2017میں سائبرحملوں کے ذرئیعے انٹرنیٹ سروس بندہونے کا انکشاف کیاہے ۔کمپنی کے مطابق سائبرحملے کرنے والے اس سال انٹرنیٹ پربھی حملہ کرسکتے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی آئی ٹی سکیورٹی کمپنی نے بتایاہے کہ اس سال انٹرنیٹ پرحملے کاخطرہ چوبیس گھنٹے رہتاہے اورسائبرحملے کرنے والے گزشتہ سال بھی اس قسم کے حملوں کی مشقیں کرتے رہے ہیں اوراب ان کی مشقیں حملوں کی صورت میں کامیاب ہوگئیں توانٹرنیٹ بند ہوجائےگا۔اس کمپنی ایک اعلی افسرجیمزکارڈرنے بتایاکہ انٹرنیٹ کی بندش سے دنیابھرمیں انڑنیٹ کے ذریعے ہونے والے کام بندہوجائیں گے ،اس سے مالیاتی بھی کریش ہوجائیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ کہ عالمی سطح پراس کی بندش سے دنیاکے کروڑوں صارفین متاثرہونگے ۔