نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سی این جی پرچلنےوالی موٹر بائیک تیارکرلی گئی ہے جس کوایک نجی کمپنی نے تیارکیاہے ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق اس موٹربائیک سے نہ صرف ایندھن کی بچت ہوتی ہے بلکہ اس سے آلودگی کم کرنے میں بھی مددملے گی اور سفرکرنے کے حوالے سے اس موٹر بائیک کاخرچ صرف 60پیسے فی کلومیٹرہے۔
ان موٹر بائیکس میں ایک نہیں بلکہ دوسلنڈرلگائے گئے ہیں جبکہ ایک سلنڈرکی گنجائش 1.2کلومیٹرہے ۔یہ بائیکس ایک کلوگرا م سی این جی میں 120سے 130کلومیٹرطے کرتی ہیں تاہم ابھی تک ان موٹربائیکس کومارکیٹ میں نہیں لایاگیاہے ۔