بیجنگ (آئی این پی)چین 2020ء سے مریخ کی سطح پر تحقیق کیلئے اپنا پہلا مشن بھیجے گا جو مدارکے گرد گردش کرے گا ،چین کا مریخ کی سطح پر آپریشن کیلئے یہ پہلا مشن ہو گا اور یہ مدار کے گرد گردش کرتے،مشن چاند کی سطح پر اتر کر اور تحقیقات کرتے ہوئے بنیادی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔یہ بات سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی طرف سے جاری کئے گئے وائٹ پیپر میں کہی گئی ہے۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ یہ مشن مزید مطالعہ کرے گا اور مریخ سے حاصل ہونے والی تکنیکی تحقیقات واپس بھیجے گا اور جب حالات اجازت دیں گے تو حاصل ہونیوالی یہ معلومات شمسی توانائی کے نظام پر تحقیقات کرنے کیلئے استعمال کی جائینگی اور یہ تحقیقات خارج الارضی زندگی میں بھی استعمال کی جا سکیں گی
چین چینگ ای4چاند کی سطح پر تحقیقات کیلئے 2018ء کے قریب بھیجے گا ، چاند کی اوجھل سطح پر کسی انسان کے اترنے کی یہ پہلی کامیابی ہو گی ۔چینگ ای4چاند سے معلومات اکٹھی کر کے اپنا رابطہ زمین پر مون ایل ٹو پوائنٹ کو بھیجے گی ،چین چاند پر تحقیقات کے سلسلے میں اپنا مشن آئندہ پانچ برس تک جاری رکھے گا ، یہ مشن تین مراحل پر مشتمل ہو گا جس سے انسان کامیابی کیساتھ چاند کی سطح پر اترے گا وہاں سے نمونے حاصل کرے گا اور واپس آ جائے گا ،حاصل ہونیوالے نمونوں پر لیبارٹری میں تحقیق کی جائے گی ۔
پہلا انسان چاند کی اوجھل سطح پر 2018ء میں اترے گا
28
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں