جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہواوے میٹ9کی پاکستان میں زبردست مقبولیت

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ہواوے کی جانب سے پاکستان میں 7دسمبر کو متعارف کرایا گیا جدید ترین فلیگ شپ اسمارٹ فون میٹ9پاکستان میں زبردست مقبولیت حاصل کررہا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس اسمارٹ فون کی خریداری کو ترجیح دے رہی ہے ۔ہواوے میٹ9جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل میں یہ اسمارٹ فون انتہائی تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کررہا ہے ،یہ ایک اسیا اسمارٹ فون ہے جو نہ صرف دنیا کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ گنیز بک میں ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کرنے کا اہل ہے ۔پاکستانی مارکیٹ میں اپنی لانچنگ سے ہی میٹ9فروخت کے اعتبار سے مسلسل بلندی کی جانب گامزن ہے اور صارفین میٹ9کے ہی طلبگار دکھائی دیتے ہیں،اپنے تخلیقاتی فیچرز اور شاندار کارکردگی کے باعث اس وقت اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں میٹ9کا کوئی ہمعصر دکھائی نہیں دیتا ۔ہواوے کی مارکیٹ ریسرچ اور پاکستان میں سروے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ صارفین کی اولین ترجیح تیز رفتاری ہے اور میٹ9محض5منٹ کی چارجنگ پر چھ گھنٹے کے بیک اپ کے ساتھ صارفین کے اس تقاضے پر پورا اترتا ہے،یہی نہیں بلکہ Leica, کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے میٹ 9میں سیکنڈ جنریشن Leica, ڈیول لینس کیمرہ بھی دیا گیا ہے جو کہ فوٹو گرافی کو انتہائی پروفیشنل بناتا ہے ،ان سب کے ساتھ اور دیگر خصوصیات کے ہوتے ہوئے ہواوے میٹ9یقینی طور پر لوگوں کو متاثر کرنے والی ڈیوائس ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…