ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب منگل کی صبح سے گوگل بنگلہ دیش سرچ انجن تک انکی پہنچ نہیں ہو رہی کیونکہ گوگل بنگلہ دیش ہیک ہو چکا تھا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق گوگل کو سرچ کرتے ہی جو میسیج سکرین پر آیاکہ گوگل بنگلہ دیش کے پیج کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے، ہیکر نے اپنا نام” فیصل1137“ بتایا۔
اس کے علاوہ ہیکرز کے ای میلز آئی ڈی کیساتھ ہیکرز کا فیس بک کا پیج ایڈریس بھی موجود تھا۔ بنگلہ دیش کے سرکاری ذرائع کے مطابق گوگل بنگلہ دیش کچھ دیر بعد بحال کر دیا گیا ۔
پاکستانی ہیکرز کا ہمسایہ ملک کے گوگل سرچ انجن پرکامیاب حملہ
20
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں