نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)قیامت سے متعلق دنیابھرمیں مختلف قسم کے سازشی نظریات آئے روززیرگردش رہتے ہیں اب ان میں مزید شدت آتی جارہی ہے جس کی وجہ سے دنیاایک بڑے خوف میں مبتلاہے ۔قیامت کے بارے میں ایک برطانوی اخبارنے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ ایک نیاسازشی نظریہ آگیاہے جس میں کہاجارہاہے کہ 24 دسمبرکودنیاکے وجود کوبڑاخطرہ لاحق ہے اوراس دن کروڑوں انسان لقمہ اجل بن جائیں گے ۔
یہ نیاسازشی نظریہ پیش کرنے والوں کایہ کہناہے کہ زمین سے ہزاروں نوری سال کے فاصلے پرایک نیوٹرن ستارہ بڑے دھماکے سے تباہ ہونے کے قریب ہے اوراس کی تابکاری کی شعاعیں 24دسمبرکوزمین سے ٹکراجائیں گی اورجس کے ردعمل میں زمین پرکئی زلزلے برپاہونگے اورسونامی کی وارننگ بھی جاری کی جائیں گی اوراس ستارے کی گیمااورایکس ریزسورج کی شعاعوں سے دوگناطاقت والی ہوں گی اوران ہی شعاعوں کی شدت کی وجہ سے زمین پرزلزلے آئیں گے اوران زلزلوں کی شدت ریکٹرسکیل پر23ہوگی اورجس کی وجہ سے دنیاکے کئی ملک تباہ ہوجائیں گے لیکن ایک معروف ماہرفلکیات ڈاکٹربرین ایچ گینسلرنے ان شعاعوں کے بارے میں کہاہے کہ ایسی کوئی پیشگوئی قبل ازوقت کرناممکن نہیں ہے ۔