بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

دسمبر 2016 میں زمین پر خوفناک قیامت برپا ہونے والی ہے۔۔۔؟ناسا نے کیا اعلان کر دیا؟

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

نیویارک ( آن لائن )اگر تو آپ کو انٹرنیٹ پر گردش کرتی یہ خبریں پریشان کررہی ہیں کہ دسمبر 2016 میں زمین پر قیامت برپا ہونے والی ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ ناسا نے اس غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ناسا نے واضح کیا ہے کہ دسمبر میں کسی بھی قسم کے خلائی اجسام سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔
اس سے پہلے انٹرنیٹ پر مختلف پوسٹس اور بلاگز میں مسلسل یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ نیبیرو جسے پلانیٹ ایکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہمارے نظام شمسی سے ٹکرانے الا ہے جس سے زمین پر قیامت برپاہوجائے گی۔ان افواہوں کے مطابق ایک بڑا سیارہ زمین کے اتنے قریب پہنچ جائے جسے بغیر دوربین کے بھی دیکھا جاسکے تو اس کے نتیجے میں سیاروں کے مدار میں بڑے پیمانے میں تبدیلیاںآئیں گی جس سے زمین پر انسان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
تاہم اب ناسا کے زمین کے قریب پھیلے اجسام کے پروگرام آفس کے سربراہ یومینز نے اپنے بلاگ میں واضح کیا کہ اس طرح کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ دوربینی یا کسی بھی ذریعے سے اس سیارے کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہیایسے شواہد ملے ہیں کہ ہمارے نظام شمسی پر کسی قسم کے کشش ثقل کے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ان کے بقول اگر اتنی بڑی تباہی کا باعث بننے والا سیارہ آرہا ہوتا تو ہم اب تک اس کے کسی حصے کو دیکھ چکے ہوتے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ ناسا نے ‘قیامت کی افواہوں کے جوش و خروش پر ٹھنڈا پانی ڈالا ہو، اس سے قبل 2012 اور 2015 میں بھی اسی طرح کی افواہوں کی تردید امریکی خلائی ادارے نے کی تھی۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…