بیجنگ (آئی این پی) چینی سائنسدانوں نے آر این اے وائرس کی 1445نئی اقسام دریافت کی ہیں ، توقع ہے کہ اس سے زندگی کے ماخذ اور وائرس کے ارتقا کے مستقبل میں مطالعے میں سہولت حاصل ہو گی ،یہ تحقیق بیماریوں پر قابو اور انسداد کے چینی مرکز (سی ڈی سی) میں سائنسدانوں کی ٹیم نے کی ہے ، اس تحقیق کے نتائج جمعرات کو جریدہ نیچر میں آن لائن شائع کئے گئے ہیں ، وائرس کی نئی اقسام کی دریافت وائرسوں کی وضاحت کے سلسلے میں موجود ہ قواعد کو چیلنج کرے گی ۔یہ بات سی ڈی سی کے قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے کنٹرول اور انسداد کے محقق زانگ یانگ ین نے بتائی ہے ۔
ٹیم نے نئے وائرس ان حشرات الارض جو دنیا کے جانوروں کا 95فیصد ہیں سمیت مختلف نوع کی مخلوقات اور 220سے زائد اور بے مہرہ اقسام کے مطالعے کے ذریعے دریافت کئے ہیں۔زانگ نے کہا کہ ان میں سے بعض وائرسوں کی نئے وائرس خاندانوں کے طورپر وضاحت کی جا سکتی ہے ، ایسا معلومہ وائرس اقسام سے ان کے فرق کے پیش نظر کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دریافت سے آر این اے وائرسوں کی متنوعیت مالا مال ہوئی ہے۔
ماہرین نے انوکھا وائرس دریافت کر لیا ۔۔ اس میں کیا خاص بات ہے
24
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں