اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سام سنگ صارفین کیلئے زبرست خوشخبری ۔۔۔ شاندار خصوصیات کا حامل کون سا نیا موبائل فون متعارف کرا دیا کہ خریداروں کی قطاریں لگ گئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان نے صارفین کیلئے اپنا جدید اور نیا اسمارٹ فون گلیکسی گرینڈ پرائم پلس پیش کردیا ہے۔اس کے سابقہ ورژن گرینڈ پرائم کا شمار ریکارڈ تعداد میں فروخت ہونے والی پراڈکٹ میں کیا جاتا ہے اور سام سنگ کو امید ہے کہ گلیکسی گرینڈ پرائم پلس بھی اسی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کرے گی۔سام سنگ نے اس نئے اسمارٹ فون میں بھی نئی تخلیقاتی ٹیکنالوجیز کے ساتھ متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز شامل کئے ہیں۔سام سنگ کے اس نئے اسمارٹ فون میں 1.5GB RAM اور 8GB کی قابل توسیع گنجائش کی سہولت موجود ہے جبکہ اس ڈیوائس میں 256GBگنجائش کی مائیکرو ایس ڈی کی سہولت بھی موجود ہے،اس میں 8میگا پکسل کے ریئر کیمرے کے ساتھ ساتھ فرنٹ فلیش کے ساتھ 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی موجو دہے ،یہ 4G/LTE ڈیوائس 2,600 mAh استعداد کی بیٹری پر چلتی ہے جو کہ اسمارٹ فون کو زیادہ دیر تک استعمال کے قابل بناتی ہے ۔سام سنگ گلیکسی گرینڈ پرائم پلس استعمال کرنے والے صارفین 145MediaTek MT6737T پروسیسر کے ساتھ quad-coreتجربے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں ،یہ زیادہ صارف دوست آپشنز کیلئے Android 6.0 Marshmallow,پر چلتا ہے ،اس کا 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ برائٹ ایل ای ڈی فرنٹ فلیش سے لیس ہے جو کہ کم روشنی میں بھی زیادہ صاف اور روشن سیلفی کو ممکن بناتا ہے،کیمرے میں کوئیک لانچ موڈ کا آپشن موجود ہے جس کے ذریعے دو بار ہوم بٹن کو دبا کر کیمرے تک تیز رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔یہ اسمارٹ فون سام سنگ کی انقلابی ٹچ اسکرین انٹر فیس TouchWiz سے بھی لیس ہے ،اس کی وسیع ریم صارفین کو اسٹوریج کی وسیع گنجائش فراہم کرتی ہے جبکہ 2,600 mAh استعدادکی بیٹری دیرپا استعمال کو ممکن بناتی ہے جبکہ صارفین پاور سیونگ موڈ کے ذریعے اسمارٹ فون کے battery-consumption. کو مزید کم بھی کرسکتے ہیں۔صارفین اسمارٹ سوئچ فیچرز کی مدد سے اپنے پرانے فون سے ڈیٹا کو با آسانی نیو گرینڈ پرائم پلس میں منتقل کرسکتے ہیں ،اس کا ایزی موڈ فیچر صارفین کو اس ڈیوائس کے استعمال میں اور آسانی فراہم کرتا ہے ،یہ نیا اسمارٹ فون بلیک،گولڈ،سلوراور پنک گولڈ کلرز میں دستیاب ہے جبکہ اپنی وائٹ سلیک ڈیزائن باڈی کے باعث یہ آپ کے ہتھیلی میں سماجانے والی بہترین ڈیوائس ہے ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…