شنگھائی(این این آئی) چین میں معدوم ہوجانے والے خمیدہ دانتوں والے( سیبر ٹوتھڈ) 83 لاکھ سال پرانے ٹائیگر کی سب سے بڑی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے جس کی لمبائی 40 سینٹی میٹر کے برابر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس لحاظ سے اس ٹائیگر کا وزن 892 پونڈ اور لمبائی 3 میٹر سے کچھ زیادہ تھی یعنی برفانی علاقوں میں پائے جانے والے سفید ریچھ جتنا بڑا تھا، اس کے لمبے اور نوکیلے دانت جبڑے سے باہر تک تھے لیکن اس کے منہ کا دہانہ چھوٹا ہے جس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ چھوٹے جانوروں کا شکار کرتا تھا۔ یہ اہم فاسل 83 لاکھ سال پرانا ہے جس کا سر تھوڑا سا متاثر ہوچکا ہے۔ نہ صرف اب تک پائے جانے والے سیبر ٹوتھڈ ٹائیگر سے اس کا سر بڑا ہے بلکہ برفانی عہد کے ایسے ہی جانوروں سے بھی نمایاں ہے۔اس پر کام کرنے والے سائنسدان کے مطابق سیبر ٹوتھڈ ٹائیگر کے شانے 1.3 میٹر اونچے اور سر سے دم تک لمبائی 3.1 میٹر تھی جو ایک بالغ برفانی ریچھ کے برابر تھا، اپنے دانتوں کی بنا پر یہ دوسرے تیندوؤں سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔ اسے ’’میکروؤڈس ہوریبلس‘‘ کا حیاتیاتی نام دیا گیا ہے اور یہ اپنا منہ آج کے شیروں کے طرح صرف 70 درجے تک ہی کھول سکتا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس اہم دریافت سے دانتوں والے چیتوں پر تحقیق میں غیر معمولی مدد ملے گی۔
چین سے 83 لاکھ سال پرانی کیا چیز بر آمد کرلی کیا چیز تھی اس کا سائز اور وزن کتنا تھا ؟ جان کر دنگ رہ جائینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































