اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی دوربین نصب کرنے کے بعد چین نے خلائی میدان میں اپنا لوہا منوانے کے لئے ایک اور بڑے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، اب وہ دنیا کا سب سے بڑا نیا خلائی طیارہ بنائے گا جو ایک ساتھ 20مسافروں کو لیکر روزانہ کی بنیاد پر زمین کے مدار سے باہر سفرکرسکے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارے کو چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کا خیال حال ہی میں میکسیکو میں ہونے والی کانفرنس میں پیش کیا گیا۔ چین کا یہ خلائی طیارہ کسی راکٹ کی طرح عمودی ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا جبکہ آٹومیٹک لینڈنگ کرسکے گا۔سائنسدانوں نے طیارے کے دو ڈیزائن تیار کیے ہیں۔منصوبے پر عملدارآمد اگلے دو سال میں متوقع ہے۔۔
جبکہ دوسری جانب سائبر سپیس سکیورٹی انٹر نیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی چین کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور چین اس میدان میں خود کو دنیا کی بڑی انٹرنیٹ طاقت کے طور پر سامنے لانا چاہتا ہے ، یہاں ایک مطالعاتی اجلاس کے دوران جس میں چین کی اعلیٰ قیادًت موجود تھی ، چین کے صدر شی جن پنگ نے انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سپیس سکیورٹی میں مزید ترقی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اگرچہ انٹر نیٹ کی دنیا میں تاخیر سے شامل ہوا ہے لیکن انٹر نیٹ ورک اور خدمات کے سلسلے میں گذشتہ دو عشروں کے دوران نمایاں ترقی کی ہے ، چین میں 2015ء میں الیکٹرانکس انفارمیشن تیار کرنے والی صنعت کاحجم 11.1ٹریلین یوآن (1.66ٹریلین امریکی ڈالر ) تھا جبکہ اب ملک 3.9ٹریلین یوآن کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس مارکیٹ بن چکا ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق اس وقت 700ملین چینی انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں جو کہ چین کو دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ملک بنا سکتے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ دو دھاری تلوار ہیں اورچین سائبر سپیس انتظامیہ کو بہتر طورپر استعمال کرنے کی ہدایت کرتا ہے تا کہ ملک میں مثبت اورصحت مند سائبر کلچر فروغ پا سکے تا کہ ہم سائبر کرائم کیخلاف موثر طورپر جدوجہد کر سکیں
چین کا دنیا میں لوہا منوانے کیلئے اب تک کے سب سے بڑےپروجیکٹ پر کام شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































