بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

قیامت کی نشانی یاکچھ اور؟ بھارتی نوجوان کے دُم نکل آئی،ڈاکٹر ششدر

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

ناگپور (این این آئی)بھارتی شہر ناگپور میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آپریشن کرکے ایک لڑکے کی 18 سینٹی میٹر لمبی دم کاٹ دی۔ ماہرین کے مطابق انسان میں دم کی ایب نارمل افزائش کے واقعات میں یہ سب سے بڑی دم ریکارڈ کی گئی ہے۔نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر پرمود گیری نے بتایا کہ لڑکے کے خاندان کو دم کی غیر معمولی افزائش کا علم تھا تاہم انہوں نے معاشرے کے طعنوں اور دیگر مسائل کی وجہ سے ڈاکٹروں سے رجوع نہیں کیا تھا ٗدم کی وجہ سے لڑکے کی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے تھے تاہم جب دم میں ہڈی بننا شروع ہوئی تو مریض کے درد اور تکلیف میں اضافہ ہوا جس کے بعد خاندان نے ہسپتال سے رجوع کیا ٗڈاکٹروں کے مطابق، مریض کو بیٹھنے اور سونے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دم میں ہڈی بننا شروع ہوگئی تھی اسلئے یہ آپریشن نیورو سرجنز کو کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…