پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

گوگل نے ایک بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا ۔۔۔ بس یہ لکھ کر سرچ کریں اور ۔۔۔! زبردست تحقیق منظر عام پر

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبادز (مانیٹرنگ ڈیسک)عمومی طورپر خیال کیاجاتاہے کہ براؤزر ہسٹری ڈیلیٹ کرنے سے آپ کی سرچ کا سارا ریکارڈ ختم ہوجاتاہے لیکن دراصل ایسا کچھ نہیں ہوتااور آپ نے جب بھی کچھ تلاش کیا ، اس کا ریکارڈ موجود ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں تاہم اس کیلئے شرط یہ ہے کہ آپ صرف وہی سرچ دوبارہ دیکھ سکتے ہیں جوآپ نے گوگل کا جی میل یا کوئی اور اکاؤنٹ لاگ ان ہوتے ہوئے کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اگرآپ یہ ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ ماضی میں کی گئی کسی سرچ کو دوبارہ دیکھاجائے تو آپ کو history.google.com/history پر جانا ہوگا اور آپ جو کچھ بھی ماضی میں براؤزر پر دیکھ چکے ہیں، وہ آپ کے سامنے ہوگا یا پھر مخصوص الفاظ کا استعمال کرکے دوبارہ تلاش بھی کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ آپ ماضی میں تلاش کی گئی تصاویر کے بار ے میں معلوم کرسکتے ہیں اور یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آپ آج تک گوگل میپس پر کون کونسے علاقوں کے بارے میں دیکھ چکے ہیں۔اس ایڈریس کے ہوم پیج پرجانے کے بعد آپ مکمل سرچ ہسٹری ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ کہ آپ معلومات حاصل کرنے کے بعد گوگل کو اپنی ’جاسوسی‘ سے روک بھی سکتے ہیں۔
اس کیلئے آپ کو اپنا براؤزر کھولناہے اور پیج کے نہایت بائیں جانب موجود ’’Activity Controls‘ ‘ پر جائیں ۔ اس پر کلک کرنے کے بعد کھلنے والی پہلی سلائیڈ پر ہی سوئچ آف کرسکتے ہیں اور ’ویب اینڈ ایپ ایکٹویٹی‘ کوچیک کردیں۔ یوں آپ کی سرچ ہسٹری ہمیشہ ہی عوام سے غائب رہ جائے گی .

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…