اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاتعداد گیمز ،اپلیکیشنز اور انٹرنیٹ کی کی وجہ سے اسمارٹ فون کا گرم ہو نا عام سی بات ہے جس سے آپکے موبائل کی کارکردگی میں سستی آسکتی ہے ،تو قارئین ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے ،Google Play store سے ’’کولر ماسٹر‘‘نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے چند Mb’sکی یہ ایپلی کیشن آپکے موبائل کو ٹھنڈا رکھنے میں معاون ثابت ہوگی ،فون کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں جس جگہ فون رکھا ہو وہاں کا درجہ حرارت بھی فون کو ٹھنڈا یا گرم کرنے کا سبب بنتا ہے،coverکا استعمال بھی آپکے اسمارٹ فون کے گرم ہونے کا مؤجب بن سکتا ہے،ایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ کرتے رہنا چاہئیے، غیر ضروری فیچر کو بند کردیں اوردو سال استعمال کرنے کے بعد بیٹری کا بدل لینا فون کی لمبی زندگی کا ضامن ہے۔