اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرچ انجن نے داعش کا ترجمہ سعودی عرب کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سرچ انجن بنگ نے داعش کا ترجمہ سعودی عرب کر ڈالا جس پر سعودی عوام سیخ پا ہو گئے۔ عوام نے سرچ انجن کا بائیکاٹ کر دیا ۔ دریں اثناء مائیکروسوفٹ کے ترجمان سپوتنک نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور ہماری ٹیکنیکل ٹیم اس غلطی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بعدازاں مائیکروسوفٹ نے سعودی حکام سے معذرت کی اور بتایا کہ غلطی کی درستگی کر دی گئی ہے اور ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں کہ مستقبل میں ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو۔ سعودی عرب میں مائیکروسافٹ کے نائب صدر ڈاکٹر ممدوح نجارنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس غلطی پر سعودی عوام سے معافی مانگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں