بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) توقع ہے جنوبی مغربی چین میں چین کی پہلی بغیر ڈرائیور والی سب وے لائن یان فنگ لائن 2017ء کے اواخر تک چالو کردی جائے گی ، اس کی اطلاع پیپلز ڈیلی نے پیر کو دی ہے۔رپورٹ کے مطابق لائن پر آپریشنز پوری طرح خود کار ہوں گے ، ان میں ٹرین کی روانگی ، دروازے کھلنے اور بند ہونے اور صفائی ستھرائی شامل ہے ، ٹرینیں صرف ملکی ٹیکنالوجی استعمال کریں گی۔ چین نے 2010ء میں اپنی پوری طرح خود کار سب وے سسٹم کی تیاری کا کام شروع کیا تھا اور اس نے اہم ٹیکنالوجیز پر مہارت حاصل کر لی ہے ، بیجنگ کی سب وے لائنز منصوبے میں شامل ہیں اور ان پر بھی مکمل طورپر خود کار ، بغیر ڈرائیور والی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ توقع ہے کہ بیجنگ میں پوری طرح خود کار سب وے کی مجموعی لمبائی 2020ء تک تین سو کلو میٹر تک ہو جائے گی ، ملکی آپریشن سسٹموں کی تیاری اور استعمال ’’ چینی ساختہ 2025‘‘ منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد چینی صنعت کو جامع طورپر اپ گریڈ کرنا ہے