اوہایو(نیوز ڈیسک) کبھی وقت بے وقت بھوک لگ جائے تو اس کے لئے امریکی یونیورسٹی میں ایک انوکھا تجربہ کیا گیا ہے جہاں اے ٹی ایم مشین لگائی گئی ہے جو چند ڈالر ڈالنے پر گرما گرم پیزا فراہم کرتی ہے۔زاویئر یونیورسٹی نے فرانسیسی کمپنی پالین کے اشتراک سے ڑیو ہوف ڈائننگ ہال کے باہر پیزا اے ٹی ایم بنایا ہے جو شمالی امریکا میں پیزا کی پہلی اے ٹی ایم مشین ہے اور اس میں ایک وقت میں 70 پیزا رکھے جاسکتے ہیں۔مشین 24 گھنٹے پیزا فراہم کرتی ہے اور صرف دس ڈالر ادا کرنے پر پہلے سے موجود کچا پیزا پکا کر، اس کے ٹکڑے کرکے اور ڈبے میں بند کرکے فراہم کرتی ہے۔ اس عمل میں صرف تین منٹ لگتے ہیں۔مشین میں 4 سے 5 طرح کے مختلف پیزا رکھے جاسکتے ہیں، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے بعد ایک روبوٹ نظام پیزا کو اوون میں رکھ کر گرم کرتا ہے اور اس کے ٹکڑے کر کے ڈبے میں بند کرنے کے بعد عین اسی طرح باہر ا?تا ہے جیسے مشین سے رقم نکلتی ہے۔فرانس کے پالین کمپنی نے یہ پیزا مشین بنائی ہے۔ کمپنی کے مطابق اے ٹی ایم ایک عرصے سے موجود ہیں لیکن پیزا اے ٹی ایم کی تیاری میں بہت چیلنج تھا۔ اسی لئے اے ٹی ایم مشین کا سائز ایک چھوٹی الماری جتنا ہے۔
اب اے ٹی ایم سے پیسے نہیں بلکہ کیا نکلا کرے گا ؟ دلچسپ تحریر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی



















































