بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

کیا واقعی خلائی مخلوق کا وجود ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آ پ بہت کچھ سوچنے پرمجبور ہو جائیں گے

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہماری زمین سے 1480نوری سال کے فاصلے پر ہماری ہی کہکشاں کا ایک ستارہ ہے جسے کے آئی سی 8462852 کا نام دیا گیا ہے۔ کئی سال قبل اس سیارے کی روشنی میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہونے لگیں جس پر خلائی مخلوق کی موجودگی کے دعویداروں نے اس ستارے پر خلائی مخلوق کے موجود ہونے کا دعویٰ کر دیا اور کہا کہ وہ اس ستارے پر تعمیرات کر رہے ہیں جس کے باعث اس کی تہہ ان کی بنائی ہوئی تعمیرات میں چھپتی جا رہی ہے اور اس کی روشنی ماند پڑتی جا رہی ہے۔ بہت عرصہ تک سائنسدان اس مفروضے کو مسترد کرتے رہے تاہم انہوں نے بھی اس ستارے پر کسی پراسرار وجود کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ناسا کی کیپلر سپیس ٹیلی سکوپ(Kepler Space Telescope)نے اس ستارے کے مدار میں چار سال گزارے ہیں۔ اس دوران سائنسدان اس کی روشنی میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں۔ اب ان سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ اس کی روشنی میں حیران کن تیزی کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس مشن کی نگرانی کرنے والے کارنیگی انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں بین مونٹنٹ اور جوشوا سائمن کا کہنا ہے کہ 146146ہم طویل عرصے سے اپنے آپ کو یہ یقین دلانے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ یہ سب کچھ حقیقی نہیں ہے تاہم ہم اس میں ناکام ہو چکے ہیں۔145145 ان سائنسدانوں نے کے آئی سی 8462852
اور اس کے قریب واقع193ستاروں اور دوسری کہکشاؤں میں موجود اس سے مشابہت رکھنے والے 255ستاروں کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے مشابہت رکھنے والے دوسری کہکشاؤں کے ستاروں میں ایسی تبدیلیاں رونما نہیں ہو رہی جو کے آئی سی 8462852 میں ہو رہی ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ستارے پر کوئی پراسرار کام ضرور ہو رہا ہے۔اس کی پراسراریت کو دیکھ کر یہ یقین نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اس پر خلائی مخلوق موجود ہے تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اس ستارے پر کوئی بالکل نیا خلائی عمل وقوع پذیرہو رہا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…