جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اہم ملک کی زمین اچھلنے والی گیند کی طرح اوپر نیچے ہونے لگی، سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی چونک اٹھیں گے

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائبریا(مانیٹرنگ ڈیسک)سائبریا کے ایک علاقے میں زیرزمین گیس کے بڑے بلبلے پھنس جانے کے نتیجے میں وہ جگہ کسی ٹریمپولین (اسپرنگ والے گدے) کی طرح اوپر نیچے ہونے لگی ہے۔کاربن ڈائی آکسائیڈ سے دوگنا طاقتور میتھین گیس زمین کا درجہ حرارت بڑھانے کا باعث بنتی ہے اور عام طور پر زیرزمین منجمند حالت میں ہوتی ہے جو اس وقت کارج ہوتی ہے جب گرم موسم سطح کو متاثر کرتا ہے۔
تاہم شمالی سائبریا کے بیلے آئی لینڈ میں پیش آنے والے واقعے نے سائنسدانوں کا ذہن گھما کر رکھ دیا ہے کیونکہ یہ کسی بچوں کے اچھلنے والے گدے کی طرح باؤنس کرنے لگی ہے۔ سائبرین مقامی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ آرکٹک سرکل کے گرم موسم کی وجہ سے میتھین گیس کو سطح کی جانب پر آنے کا موقع ملا جو عام طور پر اس علاقے میں ٹھوس حالت میں منجمند ہوتی ہے۔میتھین گیس جیسا بتایا جاچکا ہے کہ زمین کے ماحول کو گرم کرنے کا باعث بنتی ہے اور اس کا جائزہ سائنسدان طویل عرصے سے لے رہے ہیں، اور واضح رہے کہ اس ہر گزرتا مہینہ تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شمار ہورہا ہے جس کی وجہ انٹارکٹیکا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہے۔سائبریا میں یہ رجحان زمین کی سطح پر چھوٹے دھماکوں کا باعث بھی بن رہا ہے، بیلے آئی لینڈ کے قریب تحقیق کرنے والے روسی سائنسدانوں نے اس تعلق کی تصدیق بھی کی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جو باعث فکر ہے کیونکہ پوری دنیا میں اس طرح کے مزید عجیب و غریب واقعات بھی سامنے آسکتے ہیں۔سائبریا میں اس سے پہلے بھی ایسے عجیب واقعات سامنے آچکے ہیں جن میں بہت بڑے گڑھوں کا اچانک نمودار ہونا اور حال ہی میں ایک پراسرار زور دھماکا جس کی آواز میل دور تک سنی گئی۔۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…